سول ایوی ایشن نے جعلی ڈگریوں کے حامل 8 ملازمین کو برطرف کر دیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 13 دسمبر 2017
ادارہ ماضی میں بھی جعلی اسناد پر 65 ملازمین کے خلاف کارروائی کر چکا۔ فوٹو: فائل

ادارہ ماضی میں بھی جعلی اسناد پر 65 ملازمین کے خلاف کارروائی کر چکا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی ڈگریوں کے حامل8 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

گزشتہ روز فارغ کیے گئے ملازمین کا تعلق مختلف شعبہ جات سے ہے جب کہ ماضی میں بھی سول ایوی ایشن نے جعلی ڈگریاں جمع کروانے والے 65 سے زائد ملازمین کے خلاف کارروائی کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حالیہ فارغ ہونے والے ملازمین کی تعلیمی اسناد تصدیق کے لیے مختلف جامعات کو بھیجی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔