’’پڑھا لکھا و ہنرمند پاکستان‘‘ کا منصوبہ شروع

قیصر شیرازی  بدھ 13 دسمبر 2017
یہ پراجیکٹ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرکی سطح پر ہو گا، پراجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اعجاز حسین شاہ۔ فوٹو: فائل

یہ پراجیکٹ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرکی سطح پر ہو گا، پراجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اعجاز حسین شاہ۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: حکومت نے نیا پراجیکٹ ’’پڑھا لکھا و ہنرمند پاکستان‘‘ گزشتہ روز 12 دسمبر سے ملک بھر میں شروع کر دیا۔

اقوام متحدہ کی گائیڈ لائن میں حکومت نے پاکستان بھر کے ہر بچے بچی، تمام ان پڑھ خواتین،مردوں کو تعلیم یافتہ بنانے، خود روزگار کیلیے خواتین اورمردوں کو ہنر مند بنانے کا نیا پراجیکٹ ’’پڑھا لکھا و ہنرمندپاکستان‘‘ منگل 12 دسمبر سے ملک بھر میں شروع کر دیا۔ اس پراجیکٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں تعلیم، خود روزگار کیلیے 2030 تک جو اہداف مقرر کیے ہیں انھیں حاصل کیا جائے گا۔

پراجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اعجاز حسین شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ یہ پراجیکٹ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرکی سطح پر ہو گا، فارمل، نان فارمل سینٹرز بھی شریک ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔