کراچی کی 3 جامعات میں داخلوں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  بدھ 13 دسمبر 2017
پابندی تدریسی بے ضابطگیوں، بدانتظامی اور غیر قانونی کیمپسز کے قیام کے باعث لگائی گئی۔ فوٹو: فائل

پابندی تدریسی بے ضابطگیوں، بدانتظامی اور غیر قانونی کیمپسز کے قیام کے باعث لگائی گئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے کراچی کی 3 جامعات میں داخلوں پر پابندی عائد کردی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کراچی کی دو جامعات میں داخلوں پر مکمل اور ایک پر مشروط پابندی عائد کردی۔ پابندی تدریسی بے ضابطگیوں، بدانتظامی اور غیر قانونی کیمپسز کے قیام کے باعث لگائی گئی۔ ایچ ای سی نے دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن، سندھ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور علما یونیورسٹی پر پابندی لگاتے ہوئے انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایچ ای سی نے 180 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے 450 پروگرامز بند کردیے

ایچ ای سی کے مطابق ان تعلیمی اداروں سے موصول ہونے والی کوئی بھی ڈگری تسلیم نہیں کی جائے گی۔ طلبہ ان جامعات میں داخلے کی درخواست نہ دیں اور متبادل ادارے تلاش کریں۔ ایچ ای سی کے نوٹس کے مطابق مخصوص پروگرامز اور کیمپس کھولنے کی اجازت تھی لیکن جامعات نے حدود سے تجاوز کیا۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔