ارشد وارثی کی فلم ’’جولی ایل ایل بی‘‘ آج ریلیز ہوگی

نیٹ نیوز  جمعـء 15 مارچ 2013
ممبئی میں فلم کا پریمئر، بالی وڈ ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔  فوٹو: فائل

ممبئی میں فلم کا پریمئر، بالی وڈ ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اسٹارزارشد وارثی اور بومن ایرانی کی نئی فلم ’’جولی ایل ایل بی ‘‘آج ریلیز کی جائے گی۔

قبل ازیں فلم کے پریمئر میں اس کی کاسٹ سمیت معروف بالی وڈ ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگادیے ۔بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں اداکارہ امریتا راؤ نے اہم کردار نبھایا ہے ۔ہدایتکار سبھاش کپور کی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کے ٹریلرز جاری ہوچکے ہیں ۔اس فلم میں مرکزی کردار ارشد وارثی نے نبھایا ہے جو ایک وکیل کے روپ میں نظر آئیں گے۔

4

فلم کی کہانی بھارتی معاشرے کی ناہمواریوں اور ناانصافی پر مبنی واقعات کی بھی عکاس ہے۔ ارشد وارثی اور بومن ایرانی فلم میں لیڈنگ رول میں جلوہ گرہورہے ہیں ۔واضح رہے کہ امریتا راؤ نے اس فلم کے دو گیتوں پر شاندار پرفارمنس دی ہے۔ بالی ووڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔