انٹر کے ضمنی نتائج کا اعلان:16 ہزار56 امیدوار کامیاب قرار پائے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 مارچ 2013
ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام گروپس کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام گروپس کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس( پری میڈیکل؍ پری انجینئرنگ)، سائنس جنرل، کامرس ریگولراور پرائیویٹ،آرٹس ریگولراور پرائیویٹ، ہوم اکنامکس کے ضمنی امتحانات برائے 2012 اورسی ٹی، پی ٹی سی کے سالانہ امتحانات برائے 2012 کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

ناظم امتحانات عمران چشتی کے مطابق بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام گروپس کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا گیا ہے،پری میڈیکل کے ضمنی امتحان میں 1750امیدوار کامیاب قرار پائے3امیدواروں نے اے ون گریڈ، 15نے اے گریڈ، 109نے بی گریڈ، 655 نے سی گریڈ، 907 نے ڈی گریڈ حاصل کیا،پری انجینئرنگ میں 3565 امیدوار کامیاب قرار پائے7امیدواروں نے اے ون گریڈ، 19 نے اے گریڈ، 147نے بی گریڈ، 940نے سی گریڈ، 2217 نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔

سائنس جنرل کے امتحان میں419 امیدوار کامیاب قرار پائے ایک امیدوار نے اے ون گریڈ، 5 نے اے گریڈ، 23 نے بی گریڈ، 180 نے سی گریڈ، 204 نے ڈی گریڈ حاصل کیا ،کامرس گروپ کے امتحان میں 4854 امیدوار کامیاب قرار پائے،2 امیدواروں نے اے گریڈ، 51نے بی گریڈ، 874 نے سی گریڈ، 3452 نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی،کامرس پرائیویٹ کے امتحان میں2138 کامیاب قرار پائے،3 امیدواروں نے اے گریڈ،31نے بی گریڈ، 423 نے سی گریڈ، 1528 نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی،آرٹس ریگولر کے امتحان میں 1423 امیدوار پاس قرار پائے۔

ایک امیدوار نے اے گریڈ، 29 نے بی گریڈ، 339نے سی گریڈ، 896 نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی،آرٹس پرائیویٹ کے امتحان میں1570 امیدوار کامیاب قرار پائے،ایک امیدوار نے اے گریڈ، 58نے بی گریڈ، 368 نے سی گریڈ، 966 نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی،ہوم اکنامکس کے ضمنی امتحانات میں 44امیدوار کامیاب قرار پائے،11 امیدواروں نے سی گریڈ، 32 نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی،عمران چشتی نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2012 میں مجموعی طور پر 34538 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ۔

جبکہ 33290 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 16056 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح تمام گروپس میں مجموعی طور پرکامیابی کا تناسب 48.23 فیصد رہا،سی ٹی کے امتحانات میں 128 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے،ایک امیدوار نے اے ون گریڈ، 14 نے اے گریڈ، 86 نے بی گریڈ اور 27 نے سی گریڈمیں کامیابی حاصل کی،پی ٹی سی امتحانات میں165 امیدوار کامیاب قرار پائے، 20 امیدواروں نے اے گریڈ، 98 نے بی گریڈ، 44نے سی گریڈ اور 3 امیدواروں نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی واضح رہے کہ گورنمنٹ آف سندھ کے فیصلے کے تحت سی ٹی،پی ٹی سی کے یہ آخری نتائج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔