فٹبال رینکنگ، برازیل ریکارڈ تنزلی کا شکار ،18 ویں نمبرپرموجود

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2013
کبھی ورلڈ کپ نہ کھیلنے والا ملک مالی ایک درجہ بہتری سے24ویں پوزیشن پر آ گیا۔ فوٹو: فائل

کبھی ورلڈ کپ نہ کھیلنے والا ملک مالی ایک درجہ بہتری سے24ویں پوزیشن پر آ گیا۔ فوٹو: فائل

برن: پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم برازیل فیفا ورلڈ رینکنگ میں اس بار بھی کوئی نمایاں پوزیشن حاصل نہ کرسکی۔

وہ ایکووڈور ، سوئٹزرلینڈ اور یونان کے مقابلے میں بھی ریکارڈ تنزلی کا شکار ہے، اسے صرف مالی پر6درجے کی برتری حاصل ہوئی،2014 ورلڈ کپ کا میزبان ملک18 ویں پوزیشن پر براجمان ہے،کبھی  ورلڈ کپ نہ کھیلنے والا ملک مالی ایک درجہ بہتری کے بعد24ویں پوزیشن پر آ گیا۔ جنوبی امریکا کی 10 ٹیمیں ٹاپ50 میں موجود ہیں، وینزویلا کا نمبر 43 رہا، افغانستان کی ٹیم لاؤس اور سری لنکا میں فتوحات کے بعد48 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی،ایشیا کی اعلیٰ ترین رینکڈ ٹیم جاپان 26 ویں نمبر پر ہے۔

2

افریقی ممالک میں آئیوری کوسٹ 13ویں اور میکسیکو بطورکونکاکیف ریجن کی ٹاپ رینکڈ ٹیم 15ویں درجے پر موجود ہے۔ ٹاپ ٹین میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،ورلڈ اور یورپین چیمپئن اسپین سب سے آگے ہے،اس کے بعد جرمنی ، ارجنٹائن، انگلینڈ اور اٹلی کا نمبر آتا ہے، تفصیل کچھ یوں ہے، اسپین (1)، جرمنی (2)، ارجنٹائن (3)، انگلینڈ(4)، اٹلی (5)، کولمبیا(6)، پرتگال (6)،ہالینڈ(8)، کروشیا (9)اور روس(10)۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔