کمرہ عدالت میں موبائل استعمال کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر پر جرمانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 14 دسمبر 2017
موبائل میرا نہیں بلکہ معاون وکیل کا تھا مگر استعمال کرکے غلطی کی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر فوٹو: فائل

موبائل میرا نہیں بلکہ معاون وکیل کا تھا مگر استعمال کرکے غلطی کی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے کمرہ عدالت میں موبائل استعمال کرنے پر نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر پر جرمانہ عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظوری کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی پیش ہوئے۔ اس دوران کیپٹن (ر) صفدر نے ایک موبائل فون سنا جس پر فاضل جج برہم ہوگئے اور عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پر ایک ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ موبائل میرا نہیں بلکہ معاون وکیل کا تھا مگر استعمال کرکے غلطی کی، جس پر عدالت سے معافی مانگ لی اور لکھ کر بھی دے دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔