تلہار میں پانی کا شدید بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے

نامہ نگار  جمعـء 15 مارچ 2013
شہر گزشتہ15روز سے واٹر سپلائی کے پانی سے محروم ہے. فوٹو: رائٹرز/فائل

شہر گزشتہ15روز سے واٹر سپلائی کے پانی سے محروم ہے. فوٹو: رائٹرز/فائل

تلہار:  تلہارتعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر میں گزشتہ15روز سے پانے کی فراہمی بند ہے جسکی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تلہارتعلقہ مختلف مسائل کا شکار ہے،شہر گزشتہ15روز سے واٹر سپلائی کے پانی سے محروم ہے جبکہ تعلقہ آفس میں کام کرنیوالے ملازمین بھی 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جسکی وجہ سے خاکروب اپنا کام ٹھیک طرح سے نہیں کر رہے اور پورے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

سیوریج کی نالیاں اوورفلو کا شکار ہیں،گلیوں میں گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے معلوم ہوا ہے کہ واٹر سپلائی کرنیوالا پمپ خراب ہے اور بجلی بند ہونیکی صورت میں جنریٹر چلانے کیلیے تعلقہ انتظامیہ کے پاس پیسے نہیں ہیں،2ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں بھی نہیں ملیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔