مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوج نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 14 دسمبر 2017
پرویش کمار نے دوران ڈیوٹی سر میں گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس،فوٹو:فائل

پرویش کمار نے دوران ڈیوٹی سر میں گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس،فوٹو:فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور حاضر سروس بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جموں میں پورا بارڈر میں تعینات لانس نائیک پرویش کمار مشرا نے  سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار خود کشی کرلی۔34سالہ کمار کا تعلق 118میڈیم ریجمنٹ سے تھا اور پورا تھانے کی حدود میں واقع چھالا گاوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کمار نے اپنے سر میں دو گولیاں  مار کر زندگی کا خاتمہ کیا اور اس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہر3 دن میں ایک بھارتی فوجی خودکشی کرتا ہے، رپورٹ

واضح رہے کہ بھارتی فوج میں اہلکاروں کے خودکشی کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 3دن میں ایک اہلکار خودکشی کرتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2014 سے 31 مارچ 2017 تے کے دوران تینوں مسلح افواج میں ہر 3 دن میں ایک فوجی نے خودکشی کی جب کہ خودکشی کرنے والے 80 فیصد اہلکاروں کا تعلق زمینی فوج سے ہے جن کی کل تعداد 276 بنتی ہے جب کہ اسی دوارنیے میں بحری فوج میں شامل 12 اہلکاروں نے خود اپنی جان لے لی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔