شاہد کپور نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی

ویب ڈیسک  جمعرات 14 دسمبر 2017
شاہد کپور راکیش اوم پرکاش کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فوٹو: فائل

شاہد کپور راکیش اوم پرکاش کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی۔ 

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ میں جاندار اداکاری کی وجہ سے شاہد کپور پر قسمت کی دیوی ایسا مہربان ہوئی کہ انہیں مسلسل فلموں کی آفرز مل رہی ہیں جب کہ اب انہوں نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے ہریتھک سے ایشیا کے پرکشش مرد ہونے کا اعزاز بھی چھین لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا نے اپنی نئی فلم ’کبڈی‘ کے لیے بالی ووڈ کے پرکشش اداکار ہریتھک روشن کو فائنل کیا تھا مگر وہ دیگر پروجیکٹس کے باعث وقت نہیں نکال پارہے جس کی بنا پر ان کی جگہ اب شاہد کپور کو کاسٹ کیے جانے کا قوی امکان ہے، اس سلسلے میں شاہد کپور نے راکیش اوم پرکاش سے اُن کے آفس میں ایک ملاقات بھی کی اور اب کہا یہ جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہد کپور ہی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب شاہد کپور نے 50 خوبصورت ترین ایشیائی مردوں  کے مقابلے میں بھی ریتھک روشن کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی، شاہد کپور پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرکے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔