آئی پی ایل: افتتاحی تقریب میں جینیفر لوپیز حسن کے جلوے بکھیریں گی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2013
جینیفر لوپیز کے ساتھ ان کے ساتھی ’دیسی‘ اسٹارز بھی اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔  فوٹو: فائل

جینیفر لوپیز کے ساتھ ان کے ساتھی ’دیسی‘ اسٹارز بھی اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔ فوٹو: فائل

کولکتہ: انڈین پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اپنے حسن کے جلوے بکھیریں گی۔

ان کے ساتھی ’دیسی‘ اسٹارز بھی اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے، 2 اپریل کی اس تقریب کی میزبانی بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کریں گے، تقریب کی ذمہ داری بھی ان دونوں کی کمپنی ’ریڈ چلیز‘ کو سونپی گئی ہے۔

جوہی نے کہا کہ ہم نے اس تقریب کے لیے جینیفر لوپیز کی خدمات حاصل کرلی ہیں، ان کے ساتھ ہمارے دیسی سپر اسٹارز تو ہوں گے ہی، جب ان سے پوچھا گیا کہ شاہ رخ خان بھی تقریب میں ڈانس کریں گے تو انھوں نے کہا کہ جو گھر کا ہے اس سے تو ڈانس کرائیں گے ہی، دیپیکا پڈوکون اور کترینا بھی موجود ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔