سنی تحریک مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ چاہتی ہے :ثروت اعجاز

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 مارچ 2013
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی:  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ اور دور حاضر کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نوجوانوں کو ملک وقوم کی خدمت کرنے کیلیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے۔

کیونکہ نوجوان نسل ہی ملک کے جمہوری استحکام کو موثر طور پر محفوظ بناسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے قادری ہاؤس پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے نوجوانوں اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش خطرات میں نوجوان نسل کا سیاسی و سماجی کاموں میں دلچسپی لینا ایک اہم قدم اور ملک کیلیے مثبت عمل ہے۔

انھوں نے کہا کہ سنی تحریک نے ہمیشہ آمریت پسند قوتوں کی مخالفت کی ، سنی تحریک ملک سے بھوک وافلاس ،مہنگائی ،بیروزگاری کا خاتمہ چاہتی ہے، ثروت اعجاز قادری نے طلبا کے وفد پر زور دیا کہ وہ جمہوری جدوجہد سے آزاد ہونے والے ملک میں سامراجی وبیرونی خطرات کو سمجھنے کیلیے مطالعے کو وسیع کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔