- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ڈزنی نے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کے اثاثے خرید لیے
نیویارک: ہالی ووڈ کے معروف ادارے ٹوئنٹی فرسٹ فوکس سینچری نے اپنے اثاثوں کا بڑا حصہ میڈیا انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی کو 52.4 ارب ڈالر میں فروخت کردیا جس میں نیشنل جیوگرافک چینل اور فلم اسٹار وار بھی شامل ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق میڈیا انٹرٹینمنٹ کے دو معروف اداروں والٹ ڈزنی اور 21 سینچری فوکس انٹرٹینمنٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس اپنے اثاثوں کا بڑا حصہ 52.4 ارب ڈالر میں والٹ ڈزنی کو فروخت کردیا جس کے بعد ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس میں اصلاحات لائی جائیں گی تاکہ انٹرٹینمنٹ ادارے نیٹ فلیکس سمیت دیگر میڈیا فرمز کے لیے چیلنجنگ ماحول پیدا کیا جاسکے۔
یہ معاہدہ ڈزنی کے چیف ایگزیکٹو باب اگیر اور فوکس گروپ کے مالک 86 سالہ روپرٹ مرڈوک کے درمیان طے پایا ہے، میڈیا انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری میں ہونے والا یہ بہت بڑا معاہدہ ہے، اگر 52.4 ارب ڈالر کی رقم کو پاکستانی روپوں میں منتقل کیا جائے تو یہ رقم 57 کھرب 9 ارب 59 کروڑ 48 لاکھ روپے بنتی ہے۔
اس ڈیل میں سیٹلائٹ براڈ کاسٹر اسکائی کے 39 فیصد شیئرز ، 20th سینچری فوکس فلم اسٹوڈیو سمیت فوکس گروپ کے متعدد ٹیلی ویژن یعنی نیشنل جیوگرافک چینل، فوکس ٹیلی ویژن، فوکس نیٹ ورک، فوکس انٹرنیشنل اور دیگر شامل ہیں۔
ٹوئنٹی سنچری فوکس کے تحت بنائی گئی بلاک بسٹر فلمیں اور ٹی وی سیریز بھی اب ڈزنی کی ہوگئی ہیں جن میں ہالی ووڈ کی معروف ترین فلم اسٹار وار سیریز، مارویل سپر ہیروز کی فلمیں، اوٹار، ڈیڈ پول، کئی ٹی وی سیریز اور سیمپسن کارٹون فلم شامل ہیں، فوکس گروپ کے پاس اب فوکس بزنس نیٹ ورک، فوکس نیوز چینل اور فوکس اسپورٹس میڈیا گروپ رہ جائیں گے۔
خیال رہے کہ فوکس گروپ کے بانی مرڈوک کو 21 برس کی عمر میں اس کے والد کی جانب سے ایک اخبار ملا تھا جس کے بعد مرڈوک نے اسے دنیا کے سب سے بڑے نیوز اور فلم ایمپائر میں بدل دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔