شہر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی مزید بڑھے گی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 دسمبر 2017
آئندہ 3روز میں شہر کادرجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

آئندہ 3روز میں شہر کادرجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

 کراچی: شہر میں سائیبرین یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران سردی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس نے چند روز قبل بدھ تا ہفتہ سائبرین ہواؤں کے سبب سرد موسم 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے غیر معمولی شمال مشرقی ہواوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی جانب سے تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق سردی مزید ایک دن بڑھ کر اتوار تک برقرار رہ سکتی ہے تاہم پیر سے ہوائیں ماند پڑجائیگی اور موسم معتدل ہونا شروع ہوجائے گا جب کہ سرد اور خنک ہواؤں کے اس سلسلے کے دوران شہر کا کم سے درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کے اوقات میں 11ڈگری تک کم ہوسکتا ہے جب کہ جمعرات کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔