پاکستان سے کھیلوں کے تعلقات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں، بھارتی اولمپک

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 15 دسمبر 2017
دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر تعلقات میں بہتری نہیں آتی تب تک پاکستان سے اسپورٹس روابط بحال نہیں کرسکتے، نریندر۔ فوٹو: وکی پیڈیا

دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر تعلقات میں بہتری نہیں آتی تب تک پاکستان سے اسپورٹس روابط بحال نہیں کرسکتے، نریندر۔ فوٹو: وکی پیڈیا

نئی دہلی:  انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نریندر بٹرا نے واضح کیاکہ پاکستان سے کھیلوں کے باہمی تعلقات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نریندر بٹرا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بھی صدر ہیں، انھوں نے کہاکہ کسی انٹرنیشنل ایونٹ کا معاملہ یکسر مختلف ہوتا ہے، اگر بھارت میں کوئی ایونٹ منعقد ہوا تو اس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے ہم پروٹوکول کی تقلید کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح پر تعلقات میں بہتری نہیں آتی تب تک پاکستان سے اسپورٹس روابط بحال نہیں کرسکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔