آئل ٹینکر مالکان کا احتجاج؛ ملک بھر میں پٹرولیم سپلائی بندش کا خدشہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 دسمبر 2017
آج مشاورتی اجلاس میں دیگر آپشنزکے ساتھ ہڑتال پربھی غور کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

آج مشاورتی اجلاس میں دیگر آپشنزکے ساتھ ہڑتال پربھی غور کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

ملک بھرتیل سپلائی کرنیوالے آئل ٹینکرز کے ڈھانچے میں تبدیلی کے معاملے پر پی ایس او انتظامیہ اور آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میں پھر ٹھن گئی جب کہ آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سپلائی بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس او اور آئل ٹینکرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے جب کہ آج مشاورتی اجلاس میں دیگر آپشنزکے ساتھ ہڑتال پربھی غور کیا جائے گا۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری خان زادہ محسود کے مطابق 6 ہزار آئل ٹینکرز پی ایس او میں رجسٹرڈ ہیں جن کے ڈھانچے میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، مالکان آئل ٹینکرزمیں تبدیلی سے قطعی طور پر انکار نہیں کررہے مگر اتنی عجلت میں پہلے سے موجود گاڑیوں کو دوسری شکل میں ڈھالنا انتہائی صبر آزما اور مہنگا عمل ہے جس کے لیے انھیں وقت درکار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔