ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 15 دسمبر 2017
شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے اپنے گھر جا رہے تھے، پولیس ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے اپنے گھر جا رہے تھے، پولیس ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد پاشا کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کر لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد پاشا کو ڈرائیور سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسٹیڈیم روڈ سے حراست میں لے لیا۔ شاہد پاشا ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے شاہد پاشا کو گرفتار کرکے ڈرائیور سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ شاہد پاشا کو اس سے قبل 2 بار قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ مارچ 2016 میں انھیں حراست میں لیا گیا اور 15 دن بعد چھوڑ دیا گیا، بعدازاں 22 اگست 2016 کو بھی شاہد شاپا کو حراست میں لینے کے بعد ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی جس کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔