اسلام آباد ہائیکورٹ کا 36 سال سے قید مجرم کی رہائی کا حکم

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 15 دسمبر 2017
مجرم کوکیے گئے جرمانے کے عوض دی گئی سزا کی وجہ سے رہا نہیں کیا، جیل سپرنٹنڈنٹ۔ فوٹو: فائل

مجرم کوکیے گئے جرمانے کے عوض دی گئی سزا کی وجہ سے رہا نہیں کیا، جیل سپرنٹنڈنٹ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 36سال سے قید مجرم امجد محمود کی رہائی کا حکم دے دیا۔

مجرم امجد محمود کے وکیل عمران فیروز ملک نے وقف اختیارکیا کہ مجرم کو 2 مختلف مقدمات میں 35سال کی سزا ہوئی تھی جبکہ مجرم 36 سال سے زائد عرصے سے جیل میں بند ہے جب کہ جیل حکام رشوت نہ دینے پر رہا نہیں کر رہے جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 36سال سے قید مجرم امجد محمود کی رہائی کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب جیل سپرنٹنڈنٹ حسین رضی نے بتایا کہ مجرم کو کیے گئے جرمانے کے عوض دی گئی سزا کی وجہ سے رہا نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔