شہدائے اے پی ایس کی تیسری برسی کل منائی جائے گی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 15 دسمبر 2017
16دسمبر 2014کو دہشت گردوں نے پرنسپل اور طلبا سمیت 150شہید کیے تھے۔ فوٹو : فائل

16دسمبر 2014کو دہشت گردوں نے پرنسپل اور طلبا سمیت 150شہید کیے تھے۔ فوٹو : فائل

پشاور:  سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاورکے شہدا کی تیسری برسی کل منائی جائیگی۔

آرمی پبلک اسکول میں خصوصی مرکزی تقریب کے انعقاد کے علاوہ پبلک لائبریری کے پہلو میں تعمیر کردہ یادگار شہدا کا بھی افتتاح کیاجائے گا تاہم شہدائے آرمی پبلک سکول کی برسی کے سلسلے میں خیبر روڈ پر شہدا کی تصاویر سجادی گئی ہیں جب کہ آرمی پبلک سکول اورآرکائیوز لائبریری تقاریب میں اہم شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے اسکول کے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی شہید سمیت 150 افراد کو مار ڈالا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔