پی ٹی وی سینٹر پشاور کی عمارت میں آتشزدگی

ویب ڈیسک  جمعـء 15 دسمبر 2017
 آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، ریسکیو حکام۔ فوٹو: فائل

آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، ریسکیو حکام۔ فوٹو: فائل

پشاور: پی ٹی وی سینٹر کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کئی دفاتر جل گئے اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کینٹ کے علاقے میں واقع پی ٹی وی سینٹر کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کئی دفاتر جل گئے اور پی ٹی وی اسٹوڈیو کے اسٹور میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے عمارت کا ایک حصہ لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے بعد فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور 40 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف رہے تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ فوری طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس بھی موقع پر موجود ہیں۔

دوسری جانب جی ایم پی ٹی وی پشاور سینٹر نے بتایا کہ آگ عمارت کے ڈیزائن سیکشن میں لگی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔