نئے صوبے کے شوقین ملک توڑنے پرکمر بستہ ہوگئے ، رئیسانی

آن لائن  جمعـء 15 مارچ 2013
میں نے اپنا استعفیٰ حکومت میں شامل جماعتوں کو دیدیا تھا، فضل الرحمن سے ملاقات فوٹو: فائل

میں نے اپنا استعفیٰ حکومت میں شامل جماعتوں کو دیدیا تھا، فضل الرحمن سے ملاقات فوٹو: فائل

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کی کوششیں کرنیوالوں نے پاکستان کو توڑنے کیلیے کمر کس لی ہے۔

اب کسی کو بلوچ سیاسی قیادت سے یہ گلہ نہیں کرنا چاہیے کہ وہ علیحدگی کی سیاست کررہے ہیں، بلوچستان کے لیے اسلام آباد کے رویوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مرکز نے اپنی تاریخ کو دہراتے ہوئے بلوچستان میں جمہوریت پر شب خون مارا ہے۔

صحافیوں کے ایک گروپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ مخلوط حکومت میں شامل اپنی اتحادی جماعتوں کو بہت پہلے دیدیا تھا، میرا سارا اختیار ان دوستوں کے پاس ہے ۔

میں جے یو آئی ، بی این پی (عوامی) ، اے این پی اور مسلم لیگ (ق) کے بعض ساتھیوں کا مشکور ہوں۔۔ ثناء نیوز کے مطابق نواب اسلم رئیسانی نے مولانافضل الرحمن سے ملاقات کی ہے اور اس دوران فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت حسین سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔