- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
علینہ قتل کیس؛ والدین نے بیٹی علوینہ کوبے قصورقراردے دیا
کراچی: ملیر کے علاقے سعود آباد میں گزشتہ ہفتے بہن کے ہاتھوں بہن کے قتل سے متعلق کیس میں اہم موڑ آگیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ملیرسعود آباد میں بہن کے ہاتھوں قتل ہونے والی علینہ کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی علوینہ اوراس کا منگیتربے قصور ہیں، ہماری بیٹی نے اپنی بہن کا قتل نہیں کیا، پولیس کی جانب سے تشدد کرکے زبردستی بیان لیا گیا ہے، اس قتل میں عباس اور اس کے بھائی ملوث ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں بہن ہی بہن کی قاتل
اس سے قبل سگی بہن کے قتل میں ملوث علوینہ نے میڈیا کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ علینہ کے دوست احسن نے میری نازیبا وڈیو بنائی تھی، بہن کے پاس ثبوت تھے، میں نے اسے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے منت سماجت تک کی لیکن وہ نہیں مانی بلکہ اپنے دوستوں احسن اورعباس کے ساتھ مل کر مجھے ایک سال تک بلیک میل کرتی رہی۔
دوسری جانب مظہرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ احسن اورعلینہ دونوں مل کرمنگیترعلوینہ کو بلیک میل کررہے تھے، وہ دونوں باربارکہتے تھے کہ گھرمیں نازیبا وڈیوزدکھادیں گے جس کے بعد رشتہ ختم ہوجائے گا، منگیتر بہت پریشان رہتی تھی اس نے کہا کہ یا تو میں خود مر جاؤں گی یا ماردوں گی، جس کے بعد ہم نے قتل کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ علینہ کوگزشتہ ہفتے گھرمیں قتل کرنے کے بعد اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔