پی ٹی آئی کا جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 15 دسمبر 2017
سپریم کورٹ کا 99 فیصد فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں اور ایک فیصد خلاف آیا ہے، فواد چودھری۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کا 99 فیصد فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں اور ایک فیصد خلاف آیا ہے، فواد چودھری۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں جہانگیر ترین کو ان ہاؤس ٹریڈنگ کا مجرم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیدیا

فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ آج ایک بڑا فیصلہ آیا ہے، ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران خان کا ریکارڈ کلیئر ہے، اور آج کے فیصلے نے بھی بتادیا کہ عمران خان کی ایک ایک چیز کلیئر ہے، کرپشن کے خلاف جہاد کو اب کوئی نہیں روک سکتا، نئے پاکستان کی منزل بہت قریب ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کا 99 فیصد فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں اور ایک فیصد تحریک انصاف کیخلاف آیا ہے، عمران خان کا پاناما مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں، جہانگیر ترین کے فیصلے کے خلاف عدالت میں نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی، جہانگیر ترین پر تین الزامات تھے اور انہیں ایک الزام پر نااہل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔