محمد عامر کی انوشکا اور ویرات کے لیے خوبصورت دعا

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 دسمبر 2017
خدا انوشکا ویرات کو ہر بری نظر سے بچائے، محمد عامر؛ فوٹوفائل

خدا انوشکا ویرات کو ہر بری نظر سے بچائے، محمد عامر؛ فوٹوفائل

دبئی: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو نئی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کوبری نظر سے بچنے کی دعا دی ہے۔

بھارتی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کہنے کو تو روایتی حریف ہیں لیکن سرحد کے دونوں جانب کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے دکھ اور خوشی کا بھرپور احساس ہے۔ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کی خوشیوں پر خود بھی خوش ہوتے ہیں۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پر جہاں دونوں کو دنیا بھر سے مبارکباد دی جارہی ہے وہیں پاکستانی کرکٹروں نے بھی دونوں کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات انوشکا کی شادی پر پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں ٹی 10 لیگ کے سلسلےمیں دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران ویروشکا کی شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں کی شادی پر بہت زیادہ خوش ہوں اور ویرات کوہلی کو زندگی کی نئی اننگز پر مبارکباد دیتاہوں۔ جس طرح ویرات کوہلی نے کرکٹ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی اور انوشکا کی شادی شدہ زندگی بھی اسی طرح کامیاب ہو۔ اس کے علاوہ عامر نے دونوں کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالٰی دونوں کو ہر بری نظر سے بچائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویروشکا کا آفریدی اور ماہرہ کو دلچسپ جواب

واضح رہے کہ محمد عامر نے ویروشکا کی شادی پر دونوں کو ٹوئٹر پر بھی مبارکباد دی تھی۔

https://twitter.com/iamamirofficial/status/940256013520814080

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔