عمران خان کی اے ٹی ایم خراب ہوگئی، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  جمعـء 15 دسمبر 2017
سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو اپنی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیدیا ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو اپنی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیدیا ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے سے عمران خان کی اے ٹی ایم خراب ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو اپنی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیدیا ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ ترین آؤٹ، اے ٹی ایم خراب ہوگئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔