کراچی:رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 20 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2013
حراست میں لیے گئے افرادٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرزترجمان. فوٹو ایکپسریس

حراست میں لیے گئے افرادٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں، رینجرزترجمان. فوٹو ایکپسریس

کراچی: رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزموں سمیت 20 افراد کوگرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرزنے جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب ملیر سعودآباد، کھوکھراپار، یوسف گوٹھ اورسہراب گوٹھ غریب آباد کے علاقوں میں چھاپے مارکر 20 ملزموں کوگرفتارکرلیا ، جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے 11 ہتھیار اور بھاری مقدارمیں گولیاں ملی ہیں۔

رینجرزترجمان کے مطابق ان میں سے بعض ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم اورچند ایک کا سیاسی گروپوں سے ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے افرادٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔