وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو1122کی گاڑیوں کو پٹرول نہ ملنے کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 15 مارچ 2013
فیول کارڈز کی لمٹ ایک ہفتہ پہلےہی ختم ہوگئی ہے جس کے باعث ریسکیو 1122 کی سروس معطل ہے ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیول کارڈز کی لمٹ ایک ہفتہ پہلےہی ختم ہوگئی ہے جس کے باعث ریسکیو 1122 کی سروس معطل ہے ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو پٹرو ل نہ ملنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکی خبرپرنوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کوفوری ایندھن کی فراہمی کا حکم دے دیا ، واضح رہے پنجاب حکومت نے مختلف اضلاع کی ریسکیوگاڑیوں کے لئے فیول کارڈز فراہم کئے تھے جن کی مدت ایک ہفتہ پہلےہی ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ریسکیو سروس معطل ہے۔

ریسکیو 1122 کے مقامی افسروں کے مطابق انہوں نے ہیڈکوارٹر کو پیٹرول نہ ملنے کی اطلاع دی تھی لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، جس کی باعث ریسکیوحکام طبی امداد کے لئے فون کرنے والوں سے معذرت کرنے پر مجبور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔