نواز شریف بیٹی مریم کے ہمراہ لندن سے لاہور پہنچ گئے

ویب ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2017

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپس آگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف بیٹی مریم نوازکے ہمراہ لندن سے پی آئی اے کی پروازپی کے 758 سے لاہورپہنچ گئے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرسید ابن عباس کی جانب سے پاکستان کے سابق وزیراعظم کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا، وہ جہازکے اندرتک چھوڑنے کے لیے آئے جب کہ ائیرپورٹ جانے کے لئے پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی بھی نوازشریف کی رہائش گاہ پربھیجی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  انصاف کے دو ترازو کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے، نواز شریف

سابق وزیراعظم ایک روز آرام کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلائیں گے، جس میں عمران خان اور جہانگیرترین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے جب کہ منگل کو وہ احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے دو ترازوں نہیں چلیں گے، عمران خان نااہلی کیس میں جوعدالتی فیصلہ آیا وہ خود بول رہا ہے کہ اس طرح کا انصاف نہیں چلےگا جب کہ اس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔