کامن ویلتھ چیمپئن شپ، پاکستانی ریسلرز نے 6 برانز میڈلز جیت لیے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2017
ایونٹ میں کینیڈا، برطانیہ، بھارت، ویلز، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، نائیجیریا اور پاکستانی ریسلرز نے جوہر دکھائے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

ایونٹ میں کینیڈا، برطانیہ، بھارت، ویلز، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، نائیجیریا اور پاکستانی ریسلرز نے جوہر دکھائے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

کراچی: پاکستانی ریسلرز نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں 6 برانز میڈلز حاصل کرلیے۔

تمام ملکی ریسلرز نے کانسی کے تمغے اپنی اپنی کیٹیگریز کے کریگو رومن ریسلنگ ایونٹ میں جیتے جن میں بلال نے 60 کے جی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، 63 کے جی میں عبدالوہاب کو یہ اعزاز ملا، مدثر نے 67 کے جی، غلام غوث نے 72 کے جی، امیر احمد نے 87 کے جی اور احمد بٹ نے 130 کے جی کیٹیگریز میں ملک کیلیے برانز میڈلز حاصل کیے۔

ان کے علاوہ عبدالرحمان نے 77 کے جی میں چوتھی پوزیشن پر اکتفا کیا جبکہ 97 کے جی میں طیب رضا نے پانچویں پوزیشن پائی، تین روزہ ایونٹ اتوار کو اختتام پذیر ہوگا جب کہ ایونٹ میں کینیڈا، برطانیہ، بھارت، ویلز، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، نائیجیریا اور پاکستان کے ریسلرز نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔