انگلینڈ نے علیم ڈار کے فیصلے پر میچ ریفری سے وضاحت مانگ لی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2017
تھرڈ امپائر علیم ڈار نے کاٹ بی ہائنڈ قرار دے دیا ،حالانکہ گیند کے گلوز سے چھونے کا کوئی ثبوت نہیں مل رہا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تھرڈ امپائر علیم ڈار نے کاٹ بی ہائنڈ قرار دے دیا ،حالانکہ گیند کے گلوز سے چھونے کا کوئی ثبوت نہیں مل رہا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پرتھ: انگلینڈ نے رواں ایشز ٹیسٹ میں اپنے اوپنر مارک اسٹونمین کے آؤٹ پر میچ ریفری رچری رچرڈسن سے وضاحت مانگ لی۔

مارک اسٹونمین کے خلاف آن فیلڈ امپائر ماریس ایرسمس کی جانب سے اپیل مسترد ہونے پر ریویو کی وجہ سے تھرڈ امپائر علیم ڈار نے کاٹ بی ہائنڈ قرار دے دیا ،حالانکہ گیند کے گلوز سے چھونے کا کوئی ثبوت نہیں مل رہا تھا۔

بعدازاں انگلش کپتان جوئے روٹ اور کوچ ٹریور بیلس دوسرے روزکھیل کے اختتام پر میچ ریفری کے پاس گئے اور فیصلے پر وضاحت مانگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔