انگلش کرکٹر کریگ اوورٹن ٹوٹی پسلی کے باوجود کھیلتے رہے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2017
ایکسرے سے ظاہر ہوا کہ ایک پسلی کریک ہوچکی، اس کے باوجود کریگ نے نیٹس میں بولنگ سے خود کو فٹ ڈیکلیئرڈ کیا۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

ایکسرے سے ظاہر ہوا کہ ایک پسلی کریک ہوچکی، اس کے باوجود کریگ نے نیٹس میں بولنگ سے خود کو فٹ ڈیکلیئرڈ کیا۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

پرتھ: پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف انگلش کرکٹر کریگ اوورٹن ٹوٹی ہوئی پسلی کے ساتھ کھیلتے رہے۔

کریگ اوورٹن کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پسلی پر پیٹ کمنز کی گیند لگی تھی جبکہ رواں ٹیسٹ کے دوسرے روز کیچ کی کوشش میں گیند دوبارہ اسی جگہ پر لگی تاہم کھیل کے اختتام پر انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ایکسرے سے ظاہر ہوا کہ ایک پسلی کریک ہوچکی ہے، اس کے باوجود انھوں نے تیسرے دن کی صبح نیٹس میں بولنگ سے خود کو فٹ ڈیکلیئرڈ کیا بلکہ ہفتے کو سارا دن فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے بولنگ بھی کی، مگر دیگر ساتھی فاسٹ بولرز کی طرح وہ بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔