کراچی میں ٹرک نے پولیس موبائل کو ٹکر ماردی، 11 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2017
حادثے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فوٹو: فائل

حادثے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: نیشنل ہائی وے پر ٹریلر اور پولیس موبائل میں تصادم کے نتیجے میں 11 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر نے پولیس موبائل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 11 اہلکار زخمی ہوگئے۔

حادثے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ تمام افراد کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس نے جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد زیر تربیت پولیس اہلکار ہیں جن میں شاہ رحمان ، ساجد ، صدام ، شعیب ، عبد الطیف، مجاہد حسین ، معشوق ، حنیف ، زاہد ، فرحان اور عرفان شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔