افغان صوبے ہلمند میں طالبان کا چیک پوسٹ پرحملہ،11 اہلکار ہلاک 

ویب ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2017
 سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروئی میں متعدد حملہ آوربھی مارے گئے،حکام فوٹو:فائل

سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروئی میں متعدد حملہ آوربھی مارے گئے،حکام فوٹو:فائل

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں  سیکیورٹی  چیک پوسٹ  پرطالبان کے حملے میں 11 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نےغیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ طالبان نے ہلمند صوبے کے جنوبی علاقےمیں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجےمیں چیک پوسٹ پرتعینات 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گورنرہلمند کےترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  سیکیورٹی فورسز نے اچانک ہونے والے حملے کا بھرپور جواب دیا جس میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند کا بڑا حصہ طالبان کے زیرکنٹرول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔