وزارت خزانہ، سلیم ایچ مانڈوی والا کے اعزاز میں الوداعی تقریب

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 16 مارچ 2013
بحران کے باوجود معیشت کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، وفاقی وزیر خزانہ    فوٹو : اے پی پی / فائل

بحران کے باوجود معیشت کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، وفاقی وزیر خزانہ فوٹو : اے پی پی / فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیر خزانہ اقتصادی بحران کے باوجود ملکی معیشت کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت خزانہ میں اپنے اعزاز میں ہونے والی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سیکریٹری خزانہ عبدالخالق، مشیر خزانہ رانا اسد امین، ڈی جی (ای آریو)، ڈی جی قرضہ جات، ایڈیشنل سیکریٹریز، جوائنٹ سیکریٹریز و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ فنانس ڈویژن سمیت تمام شعبوں کے لوگوں کا بھرپور ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔

7

اقتصادی بحران کے باوجود ایک ماہ سے کم عرصے کے دوران معیشت بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی اور ملک و قوم کے مفاد میں تمام فیصلے کیے۔ اس موقع پر سیکریٹری خزانہ عبدالخالق نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے دور میں فنانس ڈویژن میں جان ڈال دی اور انہوں نے آتے ہی ہدایت جاری کی تھی کہ ایک فائل کسی بھی افسر کی میز پر 3 روز سے زیادہ نہ رہے جو انتہائی اہم فیصلہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔