شریف آباد: کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی، 60لاکھ کانقصان

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 16 مارچ 2013
شریف آباد تھانے کے نزدیک گودام میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈکا عملہ بجھانے میںمصروف ہے۔  فوٹو: ایکسپریس

شریف آباد تھانے کے نزدیک گودام میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈکا عملہ بجھانے میںمصروف ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی:  شریف آباد میں کیمیکل کے گودام میں آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈکی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شریف آبادکمرشل مارکیٹ میں کیمیکل کے گودام میں آگ لگ گئی جس سے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے،واقعے کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی گئی۔

فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوںکا آغاز کیا تاہم آگ کی شدت کے باعث مزید 3 گاڑیوں کو طلب کیا گیا ، گودام اور دکان کی دیوار توڑ کر آگ پرقابو پایا گیا ، فائر بریگیڈ کے مطابق 5 فائر ٹینڈرز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ کیمیکل کا گودام ہے۔

جبکہ اس کے نیچے پیتل کے سامان پر پالش کرنے کی دکان ہے،فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں،فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے باعث ہونے والے مالی نقصان کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔