انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ ناصر اقبال نے جیت لی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 16 مارچ 2013
فائنل میں عامر اطلس کو شکست، ویمنز سنگلز ٹرافی ثمر انجم کے نام، روشنا ناکام۔  فوٹو: فائل

فائنل میں عامر اطلس کو شکست، ویمنز سنگلز ٹرافی ثمر انجم کے نام، روشنا ناکام۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈی ایچ اے کراچی انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ ناصر اقبال نے جیت لی۔

انھوں نے فائنل میں ہموطن عامر اطلس کو ہرایا،فاتح پلیئر کو1900 جبکہ رنر اپ کو1300 ڈالر کا حقدار قرار دیا گیا، ویمنز سنگلز ٹرافی ثمر انجم کے نام رہی، فیصلہ کن معرکے میں روشنا محبوب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ثمر کو570 جبکہ رنر اپ کو390 ڈالر کا کیش ایوارڈ دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف نواز اسکواش کمپلیکس، کریک کلب میں پہلی ڈی ایچ اے کراچی انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جمعے کو اختتام پذیر ہوگئی۔

7

مینز سنگلز کے فائنل میں ناصر اقبال کو فتح ملی، انھیں عامراطلس کو زیرکرنے کیلیے محض20 منٹ صرف کرنا پڑے،ان کی فتح کا اسکور11-9اور9-5 رہا، ویمنز سنگلز کے فائنل میں ثمر انجم نے روشنا محبوب کو55 منٹ کے مقابلے کے بعد 7-11، 11-7،6-11، 13-11 اور 6-1 سے قابو کرلیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایچ اے کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر محمد عبداللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، شہر قائد میں بین الاقوامی اسکواش ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے ڈی ایچ اے انتظامیہ کو سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کا بھی ساتھ میسر رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔