- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
ملک میں زیادہ سے زیادہ صوبے بننے چاہئیں،مہاجر رابطہ کونسل
کراچی: مہاجر رابطہ کونسل پاکستان کے صدر یعقوب بندھانی نے کہا ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ صوبے بننے چاہئیں اور انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ میں قوم پرستوں کے حالیہ بیانات اور داخلی تناؤ پر غور کرتے ہوئے قوم پرستوں کو لسانی نفرت پھیلانے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیں۔
ہم صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جلد نام عوام کے سامنے لائیں گے،وہ جمعہ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر سیکریٹری جنرل ارشد صدیقی، سینئر نائب صدر تصدق حسین خان و دیگر بھی موجود تھے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کو چلانے کے لیے 70 فیصد ریونیو دیتا ہے اس کے باوجود مہاجر وزیر اعلیٰ نہ مقرر کرنا امتیازی سلوک کی انتہا ہے۔
مہاجر صوبے کیلیے ان کی تحریک ختم نہیں ہوئی بلکہ اگر ظلم و ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رہا تو مہم تیز کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ ہم یہ کہنا اور ریکارڈ پر لانا ضروری سمجھتے ہیں کہ قوم پرست اپنی کوششوں کے باوجود لسانی فسادات کی حماقت نہیں کرسکیں گے، مہاجروں نے ہر مفاد سے بالاتر ہوکر سندھ کو اپنی دھرتی ماں کا تقدس دیا اہے، ہم اسے سیاست چمکانے والوں کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔
، قوم پرست سندھ میں مہاجر وزیر اعلیٰ کو نہ لانے کا اپنا پالیسی بیان دے کرسامنے آگئے ہیں،انھوں نے کہا کہ مہاجروں سے بھی اگلے اعلامیے تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کریں گے، ان حالات میں مہاجروں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
کراچی حیدرآباد اور سکھر کے باشندوں کو دہرے سسٹم کی تلوار سے ذبح کرکے انہیں ان کے حق سے محروم کیا گیا ہے اور دوسری طرف کراچی کی معاشی اٹھان اور یہاں کے ٹیکسوں سے سندھی وڈیروں کے علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے جاتے رہے ہیں، سندھ کی تقسیم تو خود ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973 کے اپنے دیے ہوئے آئین میں سندھ کو دو لسانی صوبہ قرار دے کر اور پورے پاکستان کے دوسرے صوبوں سے الگ کوٹہ سسٹم نافذ کرکے رکھ دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔