افسروں،جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، جنرل کیانی

آن لائن  ہفتہ 16 مارچ 2013
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف  جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج کو اپنے  افسروں اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، وفاداری، نظم وضبط اور حب الوطنی پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے  پاک فوج کی سب سے پرانی رجمنٹ، پنجاب رجمنٹ کے قیام کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر اوکاڑہ گیریژن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر پریڈ کا معائنہ کیا اور افسروں وجوانوں کی لگن کی تعریف کی۔ جنرل کیانی نے کہاکہ پاک فوج اپنے جوانوں اور افسروں کی پیشہ ورانہ مہارت، وفاداری، ڈسپلن اور حب الوطنی پر بجا طور پر فخر کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ اقدار ایک دن میں حاصل نہیں کی جاسکتیں۔ جب تک فوج کے افسر اور جوان پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مہارت کے اعلیٰ معیار کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم نہ ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔