شاویز کی لاش محفوظ کرنے میں وقت لگے گا، قائم مقام صدر

 ہفتہ 16 مارچ 2013
 مصالحے اور خوشبولگاکر لینن کی لاش کی طرح محفوظ کرنے کا عمل دشوار ہے، رپورٹس فوٹو: فائل

مصالحے اور خوشبولگاکر لینن کی لاش کی طرح محفوظ کرنے کا عمل دشوار ہے، رپورٹس فوٹو: فائل

کراکس: وینزویلا کے قائم مقام صدر نکولس مادورو نے جمعے کو اعتراف کیا ہے کہ آنجہانی صدر ہیوگو شاویز کی لاش کو مصالحے اور خوشبو لگاکر لینن کی لاش کی طرح محفوظ کرنے میں کافی وقت لگے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے روس اور جرمنی سے دنیا کے بہترین سائنسدانوں کو بلایا ہے جن کی رپورٹس کے مطابق لاش کو خصوصی طور پر محفوظ کرنیکا عمل انتہائی دشوار ہے۔ شاویز کے انتقال کے 2 روز بعد مادورو نے اعلان کیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شاویز کو محفوظ کرلیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔