پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لئے ڈپلومیٹک ریڈ پاسپورٹ کی تجدید ہوگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مارچ 2013
24 مارچ کو کراچی پہنچوں گا جس کے لئے ٹکٹ بھی بک کرالیا ہے، پرویز مشرف   فوٹو: فائل

24 مارچ کو کراچی پہنچوں گا جس کے لئے ٹکٹ بھی بک کرالیا ہے، پرویز مشرف فوٹو: فائل

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لئے دبئی سے ڈپلومیٹک ریڈ پاسپورٹ کی تجدید ہوگئی ہے۔

پرویز مشرف اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے پہنچے جسے ان کی آمد کے پیش نظر خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔  سابق صدر نے اس موقع پر ایک بار پھر کہا کہ وہ 24 مارچ کو کراچی پہنچیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں تاہم اب انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے دوبارہ پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔