متحدہ کا 29واں یوم تاسیس؛ میر پور خاص میں جلسے کی تیاریاں جاری، کارنر میٹنگز کا انعقاد

ایکسپریس نیوز ڈیسک  اتوار 17 مارچ 2013
نظریہ حق پرستی کراچی سے نکل کر پورے پاکستان میں پھیل چکا، موروثی سیاست کا خاتمہ قریب ہے،عشرت بیگم،   نسرین شکور  فوٹو: فائل

نظریہ حق پرستی کراچی سے نکل کر پورے پاکستان میں پھیل چکا، موروثی سیاست کا خاتمہ قریب ہے،عشرت بیگم، نسرین شکور فوٹو: فائل

میرپورخاص:  متحدہ قومی موومنٹ کے 29 یوم تاسیس کے سلسلے میں میرپوخاص میں ہونے والے مرکزی جلسہ عام کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیںاور عوامی رابطہ مہم کے تحت مختلف مقامات پر کارنرمیٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پوسٹ آفس چوک پر کارنر میٹنگ سے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی فہیم الطافی، سید عبدالوسیم ، خالدبن ولایت اورسندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیراحمدقائمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کے مظلوم عوام کا وقار بلند کرنا چاہتے ہیں، 18مارچ کو میرپورخاص کے غیور عوام 2 فیصد مراعات یافتہ طبقے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے، 18 مارچ 18 کروڑ عوام کے نظریے کی سالگرہ کے جشن کا دن ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم رنگ ونسل، زبان اورمذہب کا فرق کیے بغیر عوام کی بلاامتیازو بے لوث خدمت کرنے والی جماعت ہے، 18 مارچ وہ دن ہے جس نے ملک بھرکے مظلوم ومحکوم عوام کوشناخت دی اور انہیںسراٹھاکرجینے کاحق دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی جنگ دوفیصدمراعات یافتہ طبقے سے ہے جس نے پاکستان پرقبضے کے لیے عوام کوتقسیم درتقسیم کیا۔الطاف حسین نے تمام قومیتوںاورمذاہب کے ماننے والے لوگوںکو متحدومنظم کررکھا ہے۔

 

انہوںنے کہاکہ میرپورخاص الطاف حسین کے چاہنے والوںکاشہرہے جو18مارچ کوایم کیوایم کے 29 ویں یوم ِ تاسیس کے دن دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔۔انہوںنے کارنرمیٹنگ کے شرکاء اور ملک بھرکے عوام کوایم کیوایم کے 29ویں یوم ِتاسیس کی پیشگی مبارکباددیتے ہوئے گاما اسٹیڈیم کے جلسہ میںشرکت کی دعوت دی اورکہاکہ سازشوںسے نہ پہلے ایم کیوایم یاالطاف حسین کے نظریے کوختم کیاجاسکا ہے اورنہ آئندہ کیاجاسکتاہے ۔

کارنر میٹنگ سے میرپور خاص زونل کمیٹی کے انچارج فریداحمد، جوائنٹ انچارج ڈاکٹرظفرکمالی کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء ایم کیو ایم میرپورخاص شعبہ خواتین کی انچارج عشرت بیگم ،جوائنٹ انچارج نسرین شکور اور رضیہ شریف نے یوسی میرواہ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ حق پرستی کراچی سے نکل کر پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے۔ کیونکہ قائد تحریک نے ہمیشہ غریب ومظلوم عوام کے حقوق کے لیے آواز حق بلند کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب خواتین کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی اور فکر وفلسفے کوپھیلانے کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے کوششوں کو تیز تر کرنا ہوگا تاکہ اس ملک میں جلد ازجلد ایک مثبت انقلاب برپا ہو اور ملک میں رائج موروثی سیا ست، جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ ہو اور لوگوں کو تمام تر بنیادی حقوق حاصل ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔