- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
جے یوآئی (ف) نے انتخابی امیدواروں کا اعلان کردیا
حیدرآباد: جمعیت علماء اسلام (ف) حیدرآباد نے عام انتخابات 2013 کے حوالے سے ضلع حیدرآباد کی 3 قومی اسمبلی اور6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ عام انتخابات میں 10 جماعتوں کے تشکیل پانے والے اتحاد کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا جائے گا۔
یہ فیصلہ جے یو آئی حیدرآباد کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جوکہ مولانا تاج محمد ناہیوں کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیدواروں کے ناموں کااعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق این اے219 سے حافظ خالدحسن دھامرا، 220 سے قاری کامران احمد اور221 سے مولانا تاج محمد ناہیوں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 45 سے عبدالعزیز راجپوت،46 سے مولانا عبدالہادی بروہی، 47 سے غلام سرور بلیدی ایڈوکیٹ،48سے ہمایوں خان مندوخیل،49سے مولانا ضیاء الرحمان طاہر اور50 سے آصف رضا کھوسو کو امیدوار نامزد کیا گیا۔
خالد حسن دھامرا نے شرکاء کو بتایا کہ الیکشن میں حصہ10 جماعتی اتحاد کے پیلٹ فارم سے لیاجائے گا۔ اجلاس میں سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور بادامی باغ لاہور کو کھلی دہشت گردی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اگرپنجاب پولیس گستاخ رسول ﷺ کو بروقت گرفتار کر لیتی تو پھر بے گناہوں کے گھرنہیں جلتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔