بجلی پر گزشتہ ساڑھے 8 ماہ میں251 ارب روپے سبسڈی دی گئی

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 17 مارچ 2013
حکومت نے بجلی پر سبسڈی کی مد میں رواں سال 120 ارب روپے مختص کیے تھے۔  فوٹو : فائل

حکومت نے بجلی پر سبسڈی کی مد میں رواں سال 120 ارب روپے مختص کیے تھے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے حکام نے بتایاہے کہ وفاقی حکومت بجلی پر 56 فیصد سبسڈی دے رہی ہے۔

اس وقت ٹیرف ڈیفرنشل کلیمز کی مد میں 3.08 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پر سبسڈی دی جا رہی ہے جس کے باعث مسائل بڑھتے چلے جارہی ہیں اور رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے 8ماہ کے دوران اب تک بجلی پر سبسڈی کی مد میں 251 ارب روپے دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے بجلی کی سبسڈی کی مد میں رواں سال 120 ارب روپے کا بجٹ رکھا تھا مگر صرف ساڑھے 8 ماہ میں اس مد میں 251 ارب روپے جاری کرنے پڑے۔

5

حکام نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری لاگت 11.89 روپے فی یونٹ ہے جبکہ حکومت یہ بجلی اوسطاً 8.81 روپے فی یونٹ کے حساب سے صارفین کو فروخت کررہی ہے، اس طرح صرف ٹیرف ڈیفرنشل کلیم کی مد میں 3.08 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پر سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائن لاسز اور بجلی چوری 19.6 فیصد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔