فنکارہ ہوں، اسی شعبے سے وابستہ رہوں گی، فریدہ پنٹو

نیٹ نیوز  اتوار 17 مارچ 2013
فلموں میں کامیابی ملنے پر کوئی کام نہیں کرسکی،فریدہ پنٹو۔ فوٹو: فائل

فلموں میں کامیابی ملنے پر کوئی کام نہیں کرسکی،فریدہ پنٹو۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی اداکارہ فریدہ پنٹو نے کہا ہے کہ فنکارہ ہوں اور اب اسی شعبے سے وابستہ رہوں گی انھوں نے کہا کہ کامیابی ملنے پر کوئی کام نہیں کرسکی ۔

اگر وہ کامیاب اداکارہ نہ ہوتی تو ویڈنگ پلانر ہوتیں۔ فریدہ نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے اس بات کا مصمم ارادہ کر رکھا تھا کہ اگر 25 سال کی عمر تک ایکٹنگ کیریئر میں کامیابی نہ ملی تو وہ اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اپنا لیں گی اس کے باوجود کہ ان کو اداکاری سے ہمیشہ بے حد لگاؤ رہا۔

4

فریدہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس نے 23 سال کی عمر میں فلم ’’سلم ڈاگ ملینیئر ‘‘کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر لی اور یوں وہ ویڈنگ پلانر نہ بن سکی۔ فریدہ پنٹو کی عمر اس وقت 28 سال ہے اور اس نے متعدد ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔