- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
ہاکی؛ پاکستان تیسری پوزیشن کی دوڑ سے بھی باہر
ایپوہ: اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔
کوریا سے میچ برابر ہونے کے بعد پاکستان تیسری پوزیشن کی دوڑ سے بھی باہر ہوگیا، ایونٹ کی سب سے ناکام ٹیم کے داغ سے دامن بچانے کیلیے پوائنٹس ٹیبل کی آخری ٹیم بھارت کو شکست دینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر 11 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں قدم رکھا، بھارت کے ساتھ 2-2 سے ڈرا میچ نے ملائیشیا کو بھی ٹائٹل مقابلے کا حقدار بنا دیا، پہلی مرتبہ اعزاز حاصل کرنے کیلیے پُرعزم میزبان ٹیم نے 9 پوائنٹس کے ساتھ اختتام کیا۔
پاکستان کا جنوبی کوریا کیخلاف میچ بھی 2-2 سے برابر رہا، گرین شرٹس نے 16 ویں منٹ میں سلمان حسین کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جو پہلے ہاف کے خاتمے تک قائم رہی، وقفے کے بعدآغاز میں ہی جنوبی کوریا نے دباؤ بڑھاتے ہوئے پنالٹی کارنر پر گول کر دیا، میچ کے47 ویں منٹ میں عبدالحسیم خان نے ایک بار پھر ٹیم کو برتری دلائی جسے محمد عرفان کے ’اون گول‘ نے ختم کر دیا، باقی وقت میں ایک بہترین موقع ملنے کے باوجود گرین شرٹس گول نہ کرسکے۔
ڈرا میچ سے دونوں ٹیموں کے 5، 5 پوائنٹس ہوگئے تاہم بہتر گول اوسط کی وجہ سے جنوبی کورین ٹیم برانز میڈل میچ میں نیوزی لینڈ کے مقابل ہوگی، بلیک اسٹکس نے ایونٹ میں 6 پوائنٹس جوڑے ہیں۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں آخری نمبر کی ٹیم کے داغ سے دامن بچانے کیلیے بھارت کو شکست دینا ہوگی، اس سے قبل باہمی مقابلے میں بلو شرٹس نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔