ریلوے کا 10ریل کاریں اورٹرینیں پراکس کو دینے کافیصلہ

قیصر شیرازی  اتوار 17 مارچ 2013
 تمام گاڑیاں منافع میں چل رہی ہیں،اس فیصلے سے ریلوے مزیدتباہ ہوجائیگا، اشتیاق عرفان.  فوٹو: فائل

تمام گاڑیاں منافع میں چل رہی ہیں،اس فیصلے سے ریلوے مزیدتباہ ہوجائیگا، اشتیاق عرفان. فوٹو: فائل

راولپنڈی:  ریلوے حکام نے خسارہ پوراکرنے کے نام پر10ریل کاریں اورٹرینیں نجی شعبے میں دینے کی تیاریاںمکمل کرلی ہیں۔

یہ ریل گاڑیاں منافع بخش ہیں انھیں پراکس کودینے کافیصلہ کیاگیا ہے،یہ گاڑیاں 23مارچ کوان کے حوالے کردی جائیں گی جس کے تحت پراکس ریلوے کو70سے73فیصد رقم دے گا،دیگرپراکس کی آمدن ہوگی جبکہ ریلوے کی تمام تنظیموں نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔

تحریک کے شیڈول کااعلان پریم یونین کے صدرڈاکٹراشتیاق عرفان آج اتوار17مارچ کوپریس کانفرنس میں کریں گے،ان کاموقف ہے کہ یہ تمام گاڑیاں منافع میں چل رہی ہیں،اس فیصلے سے ریلوے مزیدتباہ ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔