نوازشریف کو نااہل کرنے اور کرانے والے بہت شرمندہ ہوں گے رانا ثنااللہ

سپریم کورٹ سے درخواست ہے عمران خان اور شیخ رشید جیسے فتنوں کا داخلہ بند کرے، رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک January 01, 2018
ڈر ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کہیں خودکشی یا خود کش حملہ ہی نہ کردیں، وزیرقانون پنجاب ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو نااہل کرنے اور کرانے والے دونوں ہی بہت شرمندہ ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات صرف کئے اور اب بھی وہ اپنا ذاتی اثر و رسوخ اور کوششیں ملک کے قومی مسائل حل کرنے اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے استعمال کررہے ہیں، پوری عوام آج بھی سابق وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے اور جسے اپنے گھر میں نااہل کرنے کی کوشش کی گئی آج پوری دنیا اٗس نوازشریف کو اہل سمجھ رہی ہے انہیں نااہل کرنے اور کرانے والے بہت شرمندہ ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف رانا ثنااللہ کو جوتے مار کر نکالیں گے

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سعودی عرب میں موجود ہیں وہ ریاض میں دھرنے پر بات کرنے نہیں گئے بلکہ مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں لیکن کچھ لوگ خوامخواہ مر رہے ہیں، شیخ رشید اور عمران خان دونوں بوکھلاہٹ اور ذہنی اضطراب کا شکار ہیں، مجھے ڈر ہے کہ یہ دونوں کہیں خودکشی یا خود کش حملہ ہی نہ کردیں، سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ عمران خان اور شیخ رشید جیسے فتنوں کا داخلہ بند کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کو آصف زرداری کے سہارے کی ضرورت نہیں

صوبائی وزیرنے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف کیس مسلم لیگ (ن) یا وفاقی حکومت کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں بلکہ عدالت میں زیرالتوا ہے، عالتوں سے درخواست ہے کہ جس طرح نواز شریف کے خلاف کیسز میں تیزی دیکھنے میں آتی ہے دیگر کیسز میں بھی ایسی ہی تیزی ہونی چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں