پہلی فلم یادگار بنانے کیلیے اپنے کردار پر محنت کر رہی ہوں، صنم چوہدری

قیصر افتخار  منگل 2 جنوری 2018
فلم بین کومعیاری تفریح فراہم کرنے کیلیے نوجوان فلم میکرز میوزیکل ، کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔فوٹو:فائل

فلم بین کومعیاری تفریح فراہم کرنے کیلیے نوجوان فلم میکرز میوزیکل ، کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔فوٹو:فائل

لاہور: اداکارہ وماڈل صنم چوہدری نے کہا کہ اپنے فلمی ڈیبیو کو یادگار بنانے کیلیے کردار پرمحنت کر رہی ہوں۔

’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے  صنم چوہدری نے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلم میں بھی جاندار پرفارمنس کیلیے کردارکے ساتھ ڈانس میں مہارت حاصل کرنے کیلیے باقاعدہ تیاری کی۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ گزشتہ چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوا ہے جس کا کریڈٹ فلم میکنگ میں نئے آنے والوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اسی وجہ سے معروف فلمی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں تاہم میگا بجٹ کی بہت سی فلموں کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔

صنم چوہدری نے کہا کہ ایک دور تھا جب لاہور فلمی سرگرمیوں کے حوالے سے گڑھ مانا جاتا تھا لیکن اس وقت کراچی میں بہت معیاری فلمیں پروڈیوس کی جا رہی ہیں۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے فلم میکر بین الاقوامی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنا رہے ہیں اور فلم بین بھی اسی طرح کی ہی فلمیں دیکھنا چاہتے تھے۔ میرے لیے یہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ فلمی کیرئیر کا آغاز ایک پاکستانی فلم سے کر رہی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔