- درجہ بندی کرنے کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 48 ہوگئیں، 70 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
پہلی فلم یادگار بنانے کیلیے اپنے کردار پر محنت کر رہی ہوں، صنم چوہدری
لاہور: اداکارہ وماڈل صنم چوہدری نے کہا کہ اپنے فلمی ڈیبیو کو یادگار بنانے کیلیے کردار پرمحنت کر رہی ہوں۔
’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے صنم چوہدری نے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلم میں بھی جاندار پرفارمنس کیلیے کردارکے ساتھ ڈانس میں مہارت حاصل کرنے کیلیے باقاعدہ تیاری کی۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ گزشتہ چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوا ہے جس کا کریڈٹ فلم میکنگ میں نئے آنے والوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اسی وجہ سے معروف فلمی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں تاہم میگا بجٹ کی بہت سی فلموں کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔
صنم چوہدری نے کہا کہ ایک دور تھا جب لاہور فلمی سرگرمیوں کے حوالے سے گڑھ مانا جاتا تھا لیکن اس وقت کراچی میں بہت معیاری فلمیں پروڈیوس کی جا رہی ہیں۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ کے مقابلے میں پاکستانی فلموں کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے فلم میکر بین الاقوامی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے فلمیں بنا رہے ہیں اور فلم بین بھی اسی طرح کی ہی فلمیں دیکھنا چاہتے تھے۔ میرے لیے یہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ فلمی کیرئیر کا آغاز ایک پاکستانی فلم سے کر رہی ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔