- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کیلیے پشاور میں ریلی کا اعلان
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
چین نے ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان مسترد کردیا
بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کوششیں کیں اور بہت قربانیاں دیں، عالمی برادری پاکستان کی غیرمعمولی خدمات کا اعتراف کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
جینگ شوانگ نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی احترام کی بنیادی پر عالمی برادری سے تعاون کررہا ہے، چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں اور باہمی مفاد کی بنیاد پر جامع تعاون کو فروغ دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
جینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور افغانستان نہ صرف جغرافیائی بلکہ مشترکہ مفادات کے لحاظ سے بھی آپس میں مضبوطی سے جڑے ہیں، 26 دسمبر کو ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں تینوں ممالک میں وسیع تر تعاون پر اتفاق ہوا جس میں ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔